ابرار الحق کے بعد عمران خان کو بھی کرنٹ لگ گیا

ابرار الحق کے بعد عمران خان کو بھی کرنٹ لگ گیا
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:تحریک انصاف کے جلسے میں تقریر کرتے ہوئے عمران خان کو کرنٹ لگ گیا۔اس کے باوجود انہوں نے مائیک نہیں چھوڑا اور کارکنوں سے خطاب جاری رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین کو بجلی کا اس وقت جھٹکا لگاجب وہ مائیک ہاتھ میں پکڑ کر خطاب کر رہے تھے جھٹکا لگنے کے باوجود عمران خان نے مائیک ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور بدستور اپنی تقریر جاری رکھی۔

یہ بھی پڑھیں:کرپشن کے الزامات پر احسن اقبال نے ابرار الحق کو لیگل نوٹس بھیج دیا

واضح رہے کہ نارووال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار ابرار الحق کو بھی مائیک سے کرنٹ لگ گیا تھا لیکن انہوں نے گھبرا کرمائیک چھوڑ دیا تھا حواس بحال ہونے کے بعد دوبارہ انہوں نے کارکنوں سے خطاب شروع کیا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں