چوتھا ون ڈے ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

گرین شرٹس پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکی ہے... فوٹؤ: فائل

چوتھا ون ڈے ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو: فائل

بلاوایو : پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے چوتھے مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم سکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل لگانا چاہے گی۔

پاکستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ،بھرپور فارم میں نظر آنے والی پاکستان ٹیم کا مقابلہ کرتے ہوئے زمبابوے کی کوئی تدبیر کارگر ثابت نہیں ہوئی،بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہنے والی میزبان ٹیم کو تیسرے ون ڈے کی پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا،بہتری کے بجائے تنزلی آئی اور پوری ٹیم 67پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان نے ہدف 10واں اوور مکمل ہونے سے قبل ہی حاصل کرلیا۔

گرین شرٹس نے محمد عامر اور حسن علی کو آرام دے کر جنید خان اوریاسر شاہ کو میدان میں اتارا،دونوں کی بولنگ شاندار رہی،فہیم اشرف کی تباہ کاری کے ساتھ کم بیک کرنےوالے ان بولرز نے بھی میزبان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کیا،اس سے قبل ابتدائی دونوں میچز میں عثمان شنواری اور شاداب خان بھی حریف بیٹنگ لائن کو متزلزل کرنے میں کامیاب رہے۔پاکستان نے پہلے مقابلے میں بیٹنگ کا موقع ملنے پر 308کا ہدف دیا تھا،دوسری جانب زمبابوے کا اب تک سب سے بڑا ٹوٹل 194رہا ہے،میزبان بیٹنگ لائن کی جانب سے کپتان ہیملٹن مساکیڈزا اور پیٹر مور ایک آدھ اچھی اننگز کھیلے لیکن کارکردگی میں تسلسل کا فقدان رہا، وقار کی بحالی اور کلین سوئپ کا راستہ روکنے کے لیے دونوں کو بیٹنگ کا بوجھ اٹھانا ہوگا، پیٹرمور پر اس لیے بھی دباوزیادہ ہوگا کہ وہ وکٹ کیپنگ گلوز چھوڑ کر بطور سپیشلسٹ بیٹسمین کھیل رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے فخرزمان بہترین فارم کی بدولت ابھی تک 3میچز میں ایک سنچری سمیت 98.65کی اوسط سے 220رنز جوڑ چکے ہیں،امام الحق نے پہلے میچ میں تھری فیگر اننگز کھیلی،تیسرے میں پہلی ہی گیند پر آ?ٹ ہوئے،اوپنرز کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے پہلے میچ کے بعد بیشتر بیٹسمینوں کو کریز پر وقت گزارنے کا زیادہ موقع نہیں ملا۔انجری سے نجات کے بعد ٹیم میں واپس آنےوالے بابر اعظم بھی بڑی اننگز نہیں کھیل پائے جس کی وجہ سے رینکنگ میں تنزلی کا بھی شکار ہوئے، دوسری جانب محمد حفیظ بھی تاحال ون ڈے سیریز میں اپنا پہلا میچ کھیلنے کے منتظر ہیں۔