الیکشن 2018ء، شاہد آفریدی کا سیاستدانوں کےلئے بڑا پیغام

 الیکشن 2018ء، شاہد آفریدی کا سیاستدانوں کےلئے بڑا پیغام
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد خان آفریدی انتخابات کی تیاری میں مصروف تمام سیاستدانوں کو ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ”تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ جتنی بیان بازی، شعلہ بیانی، برائی اور الزام تراشی کرنی ہے یہ الیکشن کے دن تک کر لی جائے تاکہ الیکشن کے بعد عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جا سکیں جس سے ملک و قوم کی ترقی ممکن ہو سکے، شکریہ“۔

dba09b06a9e19672bd6073a138aa9dc0



یاد رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات25جولائی کو ہوں گے ، نگران وفاقی حکومت نے عام انتخابات میں امن وامان کے لیے سول آرمڈ فورسز کے 42 ہزار اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات سمیت دیگر امور پر اہم فیصلے کیے گئے۔