فخر زمان اور امام الحق نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

فخر زمان اور امام الحق نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
کیپشن: فوٹو: فائل

بولاوائیو: پاکستان کی زمبابوے کے خلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں پراعتماد بیٹنگ جاری ہے اور فخرزمان اور امام الحق ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا، دونوں اس وقت بغیر کسی تقصان کے 294 رنز  کے مجموعی رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا پراعتماد آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے میزبان ٹیم کی بولنگ لائن کے خلاف شاندار بیٹنگ کی اور گراونڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے۔فخر زمان نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور کریز پر موجود ہیں، اسی طرح امام الحق بھی سنچری کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

فخر زمان اور امام الحق نے پہلی وکٹ پر زیادہ رنز بنانے کا محمد حفیظ اور عمران فرحت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، انہوں نے زمبابوے کے خلاف ہرارے میں ستمبر 2011 میں 228 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔