چوتھا ون ڈے:پاکستان کی تاریخ رقم،زمبابوے کو جیتنے کیلئے 400رنز کا ہدف دیدیا

چوتھا ون ڈے:پاکستان کی تاریخ رقم،زمبابوے کو جیتنے کیلئے 400رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: تصویر بشکریہ کرک انفو

بلاوایو:پاکستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے زمبابوے کو چوتھے ون ڈے میچ میں جیتنے کے لئے 400 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں جاری ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں فخر زمان کی جانب سے ڈبل سنچری اور امام الحق کی سنچری کی بدولت پاکستان نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑ ا ہدف دیدیا اور میزبان زمبابوے کو جیتنے کے لئے 400 رنز کا ہدف دیدیا۔

گرین شرٹس کی جانب سے امام الحق نے  113 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان نے 210 اور آصف علی نے 50 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔