بھارتی کرکٹ میں سلیکشن فکسنگ نے نیا طوفان کھڑا کر دیا

بھارتی کرکٹ میں سلیکشن فکسنگ نے نیا طوفان کھڑا کر دیا
فوٹو سوشل میڈیا

ممبئی: سلیکشن فکسنگ نے بھارتی کرکٹ میں نیا طوفان برپا کردیا. آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا کے قریبی آفیشل پر رشوتلینے کاالزام عائد ہوگیا۔بھارتی کرکٹ اب سلیکشن فکسنگ کے الزامات کی زد میں آگئی ہے۔ اترپردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری راجیو شکلا کے ایگزیکٹیو اسسٹنٹ اکرام سیفی پر ایک ہندی ٹی وی چینل کے اسٹنگ آپریشن میں الزام سامنے آیاکہ انھوں نے ایک کھلاڑی راہول شرما کو یوپی کی ٹیم میں شامل کرانے کے لیے اس سے طوائف ہوٹل میں بھیجنے کو کہا۔


یہ بھی پڑھیں:فخر زمان نے ڈبل سنچری بنا کر سعید انور کا ریکارڈ توڑ ڈالا

   

راہول شرما نے کسی بھی سطح پر یوپی کی نمائندگی نہیں کی، ان کی سیفی کے ساتھ ایک ویڈیو کال نشر ہوئی جس میں سیفی ان سے لڑکی کو شام پانچ بجے ہوٹل میں بھیجنے کاکہتے ہیں،بدلے میں انھیں آنے والے میچز کیلیے یوپی کی ٹیم میں منتخب کرنے کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے۔

  میڈیا میں رپورٹ آنے پر بی سی سی آئی نے فوری طور پر اکرام سیفی کو معطل کردیا،اب ان کے خلاف باقاعدہ تحقیقات ہوں گی۔ بی سی سی آئی کے مطابق سیفی سے وضاحت طلب کی گئی ہے.

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے تاریخ رقم کر دی زمبابوے کو جیتنے کیلئے 400رنز کا ہدف دیدیا

ان کے جواب کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمشنر کا 48 گھنٹوں میں تقررکیا جائے گا جو15 دن میں تحقیقات کے بعد رپورٹ بی سی سی آئی کی ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کرے گا، جب تک یہ تمام کارروائی جاری رہی سیفی معطل رہیں گے۔بی سی سی آئی کے اینٹی کرپشن چیف اجیت سنگھ نے کہاکہ ہم نے مذکورہ چینل سے آڈیو ٹیپ مانگے ہیں،ان کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی بات کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:نگران پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں، شہباز شریف

  

دوسری جانب اکرام سیفی نے کہاکہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ آڈیو 2015 کی ہے، اگر میں نے اس سے لڑکی بھیجنے کا کہا تھا تو پھر جواب میں اسے ٹیم کے لیے کھیلنا بھی چاہیے تھا، مگر وہ تو اس عرصے میں یوپی کے ابتدائی 60 کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی جگہ نہیں بنا سکا، یہ صرف مجھے اور راجیو شکلا کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں