تحریک لبیک کی خاتون امیدوار نے پوسٹر پر تصویر کی جگہ پتلا لگا دیا

تحریک لبیک کی خاتون امیدوار نے پوسٹر پر تصویر کی جگہ پتلا لگا دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: پاکستان بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور ہر طرف پارٹی پرچموں اور جھنڈوں کی بھرمار ہے، تاہم اسی صورتحال میں تحریک لبیک کا ایک پوسٹر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:کیا سمندر پار پاکستانی ووٹ ڈال سکیں گے؟ اہم خبر
  

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے تقریبا ملک بھر میں 173 امیدوار انتخاب میں اتارے ہیں جو کہ بھر پور طریقے سے اپنی الیکشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم ان امیدواروں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ تحریک لبیک نے لاہور کے حلقہ این اے 125 سے خاتون رہنما محترمہ میمونہ حامد کو انتخاب میں اتارا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کا انتہا پسندی اور دہشت گردی کیخلاف مؤقف واضح ہے: بلاول بھٹو
   

آپ کو یہ جان کر بہت حیرت ہو گی کہ این اے 125 میں تحریک لبیک کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز میں خادم حسین رضوی کے ساتھ خاتون رہنما نے اپنی تصویر شائع نہیں کروائی بلکہ اس پر صرف نقاب میں موجود خاتون کا خاکہ شائع کیا گیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے اور انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے پی پی 149 سے مفتی رضا کونین کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں