کوالالمپور: ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشن چیمپینزٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان20 اکتوبر کو جوڑ پڑے گا-ایشین چیمپینز ٹرافی18سے28 اکتوبر تک عمان میں کھیلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشن چیمپینزٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ،ایشین چیمپینز ٹرافی ہاکی کا فائنل 28 اکتوبر کو ہوگا-گرین شرٹس 19اکتوبر کوکوریا،24اکتوبرکوجاپان اور25اکتوبرکوملائیشیا سے مقابلہ کریگی جبکہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 20 اکتوبر کو ہوگا-ایونٹ میں پاکستان ، بھارت، ملائیشیا ، کوریا ، جاپان اور عمان کی ٹیمیں حصہ لیں گی،ایشین چیمپینز ٹرافی18سے28 اکتوبر تک عمان میں کھیلی جائے گی۔