مری میں شاہد خاقان عباسی کے قافلے پر پتھراؤ، ایک شخص زخمی

مری میں شاہد خاقان عباسی کے قافلے پر پتھراؤ، ایک شخص زخمی

image by facebook

مری :مری کے علاقے کوہٹی کاکڑائی میں انتخابی مہم کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے قافلے پر مقامی لوگوں کے پتھراؤ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ، مقامی افراد کی شدید نعرے بازی کی وجہ سے کارنر میٹنگ کو ختم کرنا پڑا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی، وزیر اعظم بن کر بھی ہمیں بنیادی سہولیات مہیا نہیں کر سکے، انہیں 6 بار عوام نے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے منتخب کیا لیکن اہل علاقہ اب تک پتھر کی زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:شکست سے خوفزدہ عناصر الیکشن کو مشکوک بنارہے ہیں، شیخ رشید
 
 
تاہم دوسری جانب مقامی افراد کے ایک حصے نے پتھراؤ اور نعرے بازی پر افسوس کا اظہار کیا ، ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی روایات میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے اور ایسے واقعات ہماری روایات کے خلاف ہیں۔

صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سابق وزیر اعظم کو بحفاظت وہاں سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا۔

واضح رہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل ملک کے کئی حصوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے عوام کو غیض و غضب اور سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔