ایرانی افواج نے ڈرون مار گرانے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان مسترد کردیا

ایرانی افواج نے ڈرون مار گرانے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان مسترد کردیا


تہران: گذشتہ روزامریکہ نے ایران پر الزام لگایا تھا کے انہوں نے ایران کا ایک ڈرون  مار گرایا ہے، تسنیم نیوز ایجنسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی افواج امریکہ کے اس بیان کو مسترد کر تے ہیں کیوں کہ تمام ایرانی ڈرون سمندری نگرانی کر کے خفاظت سے واپس آ ئے تھے.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بےان میں کہا تھا کہ امریکی یو ایس ایس بوکسر بحری جہاز نے ایک جاسوس ایرانی ڈرون مار گرایا ہے، ان کے اس بیان کی نفی کرتے ہوئے بریگیڈیئر  جنرل ابوالفضل شکرچی نے کہا ہے کہ امریکہ کا الزام بے بنیاد ہے۔ تمام ایرانی ڈرون حفاظت سے بیس میں واپس آ گئے ہیں۔