جرمنی، ہٹلر کو ہلاک کرنے کی کوشش کرنے والوں کے لیے خراج عقیدت

جرمنی، ہٹلر کو ہلاک کرنے کی کوشش کرنے والوں کے لیے خراج عقیدت


برلن : جرمنی میں گزشتہ روز کلاوس فان شٹافن برگ اور ان دیگر افراد کو خراج عیقدت پیش کیا گیا جنہوں نے 75 برس قبل آمر رہنما اڈولف ہٹلر کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

شٹافن برگ اور ان کے ساتھیوں نے 20جولائی 1944 کو ہٹلر کے لائر ہیڈ کوارٹرز میں اسے ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی تاہم یہ منصوبہ ناکام ہو گیا تھا۔ اسی شام شٹافن برگ اور ان کے ساتھیوں کو نازی حکومت نے ہلاک کر دیا تھا۔

اپنے ہفتہ وار پوڈ کاسٹ میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا کہ موجودہ حالات میں دائیں بازو کی انتہا پسندی میں اضافے کے تناظر میں شٹافن برگ کی برسی پر انہیں یاد کرنا اور زیادہ اہم ہو گیا ہے۔