پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری نے جج متنازعہ وڈیو کو اصل قرار دےدیا

پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری نے جج متنازعہ وڈیو کو اصل قرار دےدیا

اسلام آباد:پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری نے جج متنازعہ وڈیو کو اصل قرار دے دیا ،ایف آئی اے نے فرانزک رپورٹ کو بھی تفتیش کا حصہ بنا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری کی جج متنازعہ وڈیو کی رپورٹ ایف آئی اے کو موصول ہو گئی،فرانزک میں وڈیو اصل قرار دے دی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق فرانزک میں تصاویر اور آواز کا تعین بھی کر لیا گیا ،فرانزک رپورٹ نے آڈیو وڈیو بھی درست قرار دے دی دیں.

الیکٹرانک جعل سازی کو فرانزک رپورٹ نے درست قرار دے دیا ،ایف آئی اے نے فرانزک رپورٹ کو بھی تفتیش کا حصہ بنا دیا ۔

ایف آئی اے نے ملزم میاں طارق سے برآمد یو ایس بی فرانزک کیلئے بھجوائی تھی۔