فردوس باجی ابھی تو اجلاس شروع نہیں ہوا اور آپ کی چیخیں نکل رہی ہیں ، طلال چودھری

فردوس باجی ابھی تو اجلاس شروع نہیں ہوا اور آپ کی چیخیں نکل رہی ہیں ، طلال چودھری

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ فردوس باجی ابھی تو اجلاس شروع نہیں ہوا اور آپ کی چیخیں نکل رہی ہیں ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے فردوس باجی قانون اگر مافیا کے چنگل سے باہر ہوتا تو آپ حکومتی ترجمان نہ ہوتیں فردوس باجی دوسروں کو چور کہنے اور جھوٹوں سے روپے کی روٹی اور روپے کے نان کی قیمت نہیں بدلے گی ۔

فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا فردوس باجی دوسروں کو چور کہنے سے عوام کو روزگار نہیں ملے گا .

فردوس باجی دوسروں کو گالی دینے سے مہنگائی کی شرح فیصد سے کم اور ترقی کی شرح چھ فیصد نہیں ہو گی فردوس باجی دوسروں کو ڈاکو کہنے سے ملک کی بند صنعت نہیں چلے گی فردوس باجی قانون اگر مافیا کے چنگل سے باہر ہوتا تو نواز شریف آج بے گناہ جیل میں نہ ہوتا فردوس باجی ملک دشمن مافیا عمران نیازی کی شکل میں عوام کو گمراہ کر رہا ہے.

فردوس باجی اگر مسلم لیگ ن اور مشترکہ حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اجلاس کا ڈر نہ ہوتا تو آپ کا ٹویٹ نہ آتا فردوس باجی آپ سے وہ سرکاری بسوں اور دوائیوں کی شہزاد اکبر نے ریکوری کروا لی ہے.

فردوس باجی قانون اگر مافیا کے چنگل سے باہر ہوتا تو جہانگیر ترین اور علیمہ باجی منی لانڈرنگ جرم میں جیل میں ہوتے فردوس باجی قانون اگر مافیا کے چنگل سے آزاد ہوتا تو پشاور کے ایک کھرب کے کھڈے کھودنے والے جیلوں میں ہوتے۔