پاکستان ریلوے نے مزید نئی ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان ریلوے نے مزید نئی ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کر لیا
پاکستان ریلوے نے محکمے سے ریٹائرڈ ڈرائیوروں کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

لاہور: پاکستان ریلوے نے میانوالی ایکسپریس کے بعد مزید نئی ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے 36 نئی ٹرینوں کے اوقات کار اور انہیں رواں دواں رکھنے پر زور دیا ہے۔


ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ وزیر ریلوے کی جانب سے موجودہ ٹرینوں کے اوقات کار اور انہیں رواں دواں رکھنے کے بعد مزید نئی ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان ریلوے نے محکمے سے ریٹائرڈ ڈرائیوروں کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور تیار کرنے میں 8 سے 10 سال لگتے ہیں جس بناء پر ریٹائرڈ ڈرائیوروں کو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور نئے ڈرائیوروں کی بھرتیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

علاوہ ازیں ریلوے حکام نے ٹرینوں میں تاخیر کی وجہ کراچی سے ٹرینوں کی تاخیر سے روانگی کو قرار دیا ہے۔