عید الاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی, فواد چوہدری

عید الاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی, فواد چوہدری
کیپشن: Image Source: Fawad Ch Twitter Account

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نےاعلان کیا کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی۔

 

12 اگست کو عید ہونے کی صورت میں سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو کم از کم پانچ روز کی چھٹیاں ملیں گی ۔ 12 اگست کو پیر ہے اور اس سے پہلے ہفتے اور اتوار کی چھٹی ہوتی ہے۔


اگر حکومت بڑی عید پر صرف دو چھٹیوں کا اعلان بھی کرے تو پھر بھی چھٹیاں 5ہی ہوں گی کیوں کہ بڑی عید کے تیسرے روز 14 اگست کا دن ہوگا۔