فاسٹ بائولر محمد عامر دورہ انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل

فاسٹ بائولر محمد عامر دورہ انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل

لاہور: فاسٹ بولر محمد عامر کو انگلینڈ کا دورہ کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کردیا گیا۔

میڈٰیا ک ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کی دورہ انگلینڈ کے لیے اسکواڈ میں شمولیت کی تصدیق کردی ہے۔پی سی بی کے مطابق گذشتہ ہفتے دوسری بیٹی کی پیدائش کے سبب اسکواڈ میں شمولیت کرپانے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔دوسری جانب ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر پی سی بی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں مساجر کی ذمہ داریاں نبھانے والے محمد عمران کو انگلینڈ بھیجنے کی منظوری  بھی دے دی ہے۔

 محمد عامر اور محمد عمران کو پروٹوکول کے مطابق روانگی سے قبل کوویڈ19 کے 2 منفی ٹیسٹ آنا لازمی ہے۔ان دونوں کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ آج لیا گیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں انہیں لاہور کے بائیو سیکیور ماحول بھجوادیا جائے گا جہاں بدھ کو ان کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ لیا جائے گا۔

محمد عامر کےانگلینڈ میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کی صورت میں وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا جائے گا۔دوسری جانب شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی میں اگست کے دوسرے ہفتے تک تاخیر ہے کیونکہ بھارت میں 31 جولائی تک سفری پابندیوں کے باعث شعیب ملک کی فیملی ری یونین بھی تاخیر کا شکار ہے۔

پی سی بی کے مطابق شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی کی صورت میں اسکواڈ سے ایک کھلاڑی کو ریلیز کردیا جائے گا۔