دہری شہریت والے رکن اسمبلی نہیں بن سکتے تو کابینہ میں کیسے بیٹھ گئے، فواد چودھری

دہری شہریت والے رکن اسمبلی نہیں بن سکتے تو کابینہ میں کیسے بیٹھ گئے، فواد چودھری
کیپشن: اس وقت حکومت مشکل وقت میں حکومت کی وجہ سے ہی ہے، فواد چودھری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری نے دہری شہریت والے کابینہ ارکان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگ رکن اسمبلی نہیں بن سکتے اور کابینہ میں جا کر کیسے بیٹھ گئے.

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق دوہری شہریت والا رکن اسمبلی نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت مشکل وقت میں حکومت کی وجہ سے ہی ہے۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا نہ کوئی قد ہے نہ کچھ اور، (ن) لیگ کو یہ بھی نہیں پتا کہ ان کو لیڈ کس نے کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری نے بڑی محنت سے پیپلز پارٹی کو کو صرف سندھ کی پارٹی بنایا، اب بلاول اسے اندرون سندھ کی پارٹی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کو ‘’حلوہ پارٹی’’ کانفرنس قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت سی جماعتوں کی عوام میں کوئی ساکھ نہیں ہے۔ بینظیر کی قیادت میں پیپلز پارٹی بڑی پارٹی تھی۔