کورونا کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی ملتوی

کورونا کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی ملتوی
کیپشن: ورلڈ کپ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ آئی سی سی کے آئی بی سی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

دبئی: کورونا وائرس کی وجہ سے رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کردیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اہم بورڈ اجلاس آج ویڈیو لنک پر ہوا جس میں رواں برس اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹس اب 2021 اور 2022 میں ہوں گے۔ 2021 اور 2022 کے ورلڈ ٹی ٹوئٹی ایونٹس کے میزبان ملک کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا البتہ شیڈول کے مطابق 2021 کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بھارت میں ہونا تھا۔

بھارت میں ہونے والے 2023 ورلڈ کپ (50 اوورز) کی تاریخ کو بھی چھ ماہ آگے بڑھا دیا گیا ہے اب 2023 کا ورلڈ کپ فروری مارچ کی بجائے اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ آئی سی سی کے آئی بی سی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق ففٹی اوورز ورلڈ کپ کو آگے کرنے کا مقصد کوالیفائنگ پیریڈ مکمل کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایونٹس ری شیڈول ہونے کے بعد اب تمام بورڈز کے پاس موقع ہے کہ وہ اس ونڈو میں اپنی دو طرفہ کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ کو ری شیڈول کر لیں۔