لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار  

Rain, pleasant weather in different areas including Lahore
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: لاہور سمیت مختلف علاقوں میں جاری بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ منگل کے روز اسلام آباد، بالائی، وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، خیبر پختو نخوا، کشمیر، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش اسلام آباد 73، سیالکوٹ 53، راولپنڈی 34، منڈی بہاءالدین 36 ، مری 26، اٹک 25، منگلہ 18 ، چکوال 06 ، جہلم 04، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، فیصل آباد، حافظ آباد، اٹک 01، کوٹلی 34 ، گڑھی دوپٹہ 27، مظفر آباد 23، راولا کوٹ 04، سیدو شریف 64، مالم جبہ 60، پارہ چنار 30، دیر 27، کاکول 28 ، بنوں 10، بالاکوٹ 03، چراٹ، پٹن 03، پشاور 02، کالام 01، ژوب 14، قلات 06، خاران 02، بابو سر 11، استور 06، بگروٹ 03 ، گلگت، چلاس 02، بونجی 03 اور کراچی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ آندھی کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں نقصان کا خدشہ جبکہ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے سبب مقامی آبادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ شدید بارش کے باعث مواصلات اور ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ بیان میں سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔