میانوالی، اوکاڑہ اور گوجرہ میں ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی  

6 killed, several injured in traffic accidents in Mianwali, Okara and Gojra
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: میانوالی، اوکاڑہ اور گوجرہ میں پیش آنے والے ٹریک حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق میانوالی میں ایم ایم روڈ پر ہرنولی کے قریب مسافر بس الٹنے سے2 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہو گئے، 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

لاشیں اور زخمی ٹی ایچ کیو ہسپتال پپلاں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کر دی گئی ہیں۔ امدادی ٹیموں کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ مسافر کوچ راولپنڈی سے علی پور جتوئی جا رہی تھی۔

ادھر اوکاڑہ کینٹ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافروں سے بھری بس الٹنے سے 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ 3 خواتین سمیت 21 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ بس کی زدمیں آنے والا موٹر سائیکل سوار بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

دوسری جانب گوجرہ میں تحصیل آفس روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے رکشوں کو ٹکر ماری دی جس کی وجہ سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر تھانہ سٹی منتقل کر دیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے تینوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔