خلیجی ممالک اور سعودی عرب میں فرزندان اسلام عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں  

Muslims are celebrating Eid al-Adha in the Gulf countries and Saudi Arabia
کیپشن: فائل فوٹو

ریاض: خلیجی ممالک اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں آج فرزندان اسلام عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، شام، اردن، یمن، عراق، ایران، لیبیا، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ، امریکا، انگلینڈ اور دیگر ممالک کے مسلمان نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی ادا کر رہے ہیں۔ 

سعودی عرب میں عید کے بڑے اجتماعات حرم شریف اور مسجد نبوی ﷺ میں ہوئے جہاں حاجیوں سمیت لاکھوں مسلاموں نے عید کی نماز ادا کی۔ جبکہ مسجد اقصیٰ میں بھی عید کا بڑا اجتماع ہوا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر عید کی نماز کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سماجی فاصلے مکمل خیال رکھا گیا۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر امت مسلمہ کی سلامتی وترقی اور کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ہندوستان سمیت بیشتر ملکوں میں عید الاضحیٰ بروز بدھ کو منائی جائے گی۔