پاکستان میں موسلا دھار بارشیں، نظام زندگی درہم برہم، بچی جاں بحق، 6 افراد زخمی

Heavy rains in Pakistan, life system disrupted, child killed, 6 injured
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ لاہور کے علاقے چائنہ سکیم میں چھت گرنے سے میاں، بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ میانوالی کے علاقے ٹھٹھی شریف میں چھت گرنے سے 7 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ 

نیو نیوز کے مطابق کالا باغ کے علاقے پائی خیل میں چھت گرنے سے ایک بچی چل بسی۔ کوہاٹ کے نواحی علاقہ کمال خیل میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ میاں بیوی اور دو بچے زخمی ہو گئے۔

لاہور میں رات گئے سے جاری بارش سے جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا اور نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی آنیاں جانیاں چلتی رہیں۔

چائنہ سکیم کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے میاں، بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

میانوالی کے علاقے ٹھٹھی شریف میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس سے 7 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

کالا باغ کے علاقے پائی خیل میں چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ تیز آندھی سے بجلی کے پول اکھڑ گئے۔ زیر زمین گیس پائپ لائن بھی متاثر جبکہ پانی فراہم کرنے والی لائن کو بھی نقصان پہنچا۔

صفدر آباد، سانگلہ ہل ،چنیوٹ، حافظ آباد ، ننکانہ صاحب، چونیاں، گوجرہ، پنڈدادنخان بھی موسلا دھار بارشوں سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا۔

کوہاٹ کے نواحی علاقہ کمال خیل میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، 2 بچے جاں بحق، میاں بیوی اور دو بچے زخمی ہو گئے۔