کازو اوپن گالف ٹورنامنٹ جمعرات سے انگلینڈ میں شروع ہوگا

The Kazuo Open Golf Tournament kicks off in England on Thursday
کیپشن: فائل فوٹو

ویلز: کازو اوپن گالف ٹورنامنٹ جمعرات سے نیوپورٹ ، ویلز ، انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور گالفرز ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

ٹورنامنٹ میں فرانسیسی گالفر رومین لانگاسک اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ ٹورنامنٹ چار روز جاری رہنے کے بعد25 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔ کازو اوپن گالف ویلز اوپن یورپی ٹور پر ایک پیشہ ور گالف ٹورنامنٹ ہے جس کی بنیاد 2000 میں رکھی گئی تھی ۔

یورپی ٹور کے پیشہ ور گالف ایونٹ کے لئے 12 لاکھ 50 ہزار یورو کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔