پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا

The third and decisive T20 match between Pakistan and England will be played today
کیپشن: فائل فوٹو

مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ آج مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ نوٹنگھم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس نے شاندار کارکردگی کی بدولت 31 رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم دوسرے میچ میں انگلینڈ نے عمدہ کم بیک کیا اور 45 رنز سے فتح سمیٹ کر سیریز برابر کر دی۔

اولڈ ٹریفورڈ، مانچیسٹر میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ پاکستان ٹیم سٹار بلے باز بابر اعظم کے زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ میزبان ٹیم کی کمان آئن مورگن سنبھالیں گے۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔فیصلہ کن میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔