موٹر سائیکل مافیا سرگرم، اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کردیا

Motorcycle mafia activist Atlas Honda Limited has raised prices for the third time
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے موٹر سائیکل کی قمیوں میں 4 ماہ میں تیسری بار اضافہ کر دیا ہے۔ قیمتوں کا اطلاق 21 جولائی 2021 سے ہوگا۔

تفصیل کے مطابق غریب کی سواری موٹر سائیکل کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی موٹر سائیکل ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے بڑھا دیئے گئے ہیں۔ سی بی 125 ایف اور سی بی 150 ایف کی قیمتوں میں فی کس 5 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

رواں برس ہونڈا اٹلس کی جانب سے متعدد مرتبہ موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تاہم کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

ایک طرف آٹو پالیسی 2026-2021 کے بعد سے گاڑی بنانے والی تمام کمپنیوں نے قیمتوں میں کمی کردوسری جانب موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے بائیک انڈسٹری کے لیے ٹیکس میں کمی یا کسی مراعات کا اعلان نہیں کیا گیا اور یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بظاہر کسی جواز کے بغیر موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔