پنجاب میں شدید بارش، 5 افراد ہلاک ہوگئے

پنجاب میں شدید بارش، 5 افراد ہلاک ہوگئے
سورس: file photo

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ، مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق موسم برسات کی پہلی شدید بارش نے سارے نظام کا پول کھول دیا ۔ 

فیصل آباد اورمیانوالی میں نشیبی علاقے زیرآب  آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا، میانوالی میں سیلابی ریلے سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

گوجرانوالہ ،جھنگ اور مری میں بھی تیز بارش ہوئی جب کہ مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاہور میں 99ملی میٹر بارش ہوئی ،تاہم چھتیں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، مویشی منڈیوں میں بیوپاری جانوروں کو  بارش سے بچانے کےجتن کرتے رہے۔

موسلادھاربارش کے باعث ائیرپورٹ کےفائراسٹیشن میں پانی بھرگیا،رن وےاور ایپرن پر بھی پانی جمع ہوگیا ،ایمرجنسی گاڑیاں بھی پانی اورکیچڑ میں پھنس کر رہ گئیں ۔

بارش کی وجہ سے رائے ونڈ میں چھت گرنے سے30 سالہ عارف جاں بحق  جب کہ چائنا اسکیم اورموہلنوال میں بھی چھتیں گرنے سے 10افراد زخمی ہوگئے۔

تھانہ چوہنگ میں بارش کا پانی بھر گیا تاہم اس کے باوجود اہلکار اپنے کام میں مصروف رہے۔