سعودی عرب نے غیرملکیوں کے اقاموں، وزٹ اور خروج  ویزوں میں ‏مفت توسیع کر دی

سعودی عرب نے غیرملکیوں کے اقاموں، وزٹ اور خروج  ویزوں میں ‏مفت توسیع کر دی
سورس: file photo

ریاض :سعودی عرب نے بیرون ملک پھنسے غیرملکیوں کے اقاموں، وزٹ اور خروج  ویزوں میں ‏مفت توسیع کر دی،

کورونا پابندیوں کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے مقیم غیرملکیوں کے اقاموں اور وزٹ ویزوں میں ‏دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔

یہ اقدام سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر اٹھایا گیا ہے اور محکمہ پاسپورٹ ‏نے ان ہدایات پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق غیرملکیوں کے اقاموں، وزٹ اور خروج وعودہ ویزوں میں 31 اگست تک ‏بالکل مفت توسیع کی گئی ہے اور اس میں کوئی سروس چارجز یا  فیس نہیں لی جائے گی۔

ویزوں میں توسیع کا عمل نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے خودکار نظام کے تحت انجام دیا ‏جائے گا اور اس میں ویزہ ہولڈرز کو کسی قسم کی کارروائی کے لیے درخواست یا دفتر میں آنے ‏کی ضرورت نہیں ہو گی۔

بیرون ملک موجود ان غیرملکیوں کے اقاموں اور خروج وعودہ میں توسیع کی جائے گی جن پر ‏کورونا کی وجہ سے مملکت میں داخلے پر پابندی ہے۔

اسی طرح وزٹ ویزہ میں توسیع بھی انہیں زائرین کی ہو گی جہاں سے مملکت آنے والے شہریوں ‏کے داخلے پر پابندی ہے۔