سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے: شیخ رشید

سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے لکھا ’ سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے۔ 226 کا ڈالر ہونے کے باوجود، آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی بھی بیل آؤٹ معاہدہ طے نہیں پایا۔ اکتوبر نومبر میں عام انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ پھر کوئی بھی حکومت نہیں کر پائے گا۔ اوورسیز ووٹوں کیلئے ابھی سپریم کورٹ جا رہا ہوں، شام کو لاہور جاؤں گا۔‘ 

0240038d235ecdde61c52b77e0a2e053


واضح رہے گزشتہ روز شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو موجودہ حکومت نے ووٹ کا حق دینے میں جو روکاوٹیں اور تاخیر کی ترمیم کی ہے، اس کے خلاف میں کل صبح10بجے سپریم کورٹ میں رٹ داخل کرنے جارہا ہوں تاکہ32ارب ڈالر سالانہ پاکستان بھیجنے والے ایک کروڑ پاکستانیوں کو ان کے ووٹ کا حق دیا جائے۔

مصنف کے بارے میں