انٹربینک میں ڈالر 226 روپے کا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر 226 روپے کا ہو گیا

لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں آج مزید 4 روپے ایک پیسہ مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح 226 پر پہنچ گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آج کاروباری دن کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قدر میں 4 روپے 1 پیسے کا اضافہ ہوا جو انٹربینک میں 226 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ملک میں گزشتہ 60 گھنٹوں کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر 15 روپے مہنگا ہوا ہے۔ 
دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان جاری ہے اور آج کاروباری دن کے آغاز پر 227 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 40 ہزار 161 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی ڈالر نے انٹر بینک مارکیٹ میں پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے تھے اور 222 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا تھا جبکہ امریکی ریٹنگ ایجنسی ’فچ ‘ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے منفی کر دی گئی۔

مصنف کے بارے میں