چوہدری پرویز الٰہی کی رانا ثناءاللہ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

چوہدری پرویز الٰہی کی رانا ثناءاللہ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءچوہدری پرویز الٰہی کی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءچوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز وزیر دخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے حمزہ شہباز اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو بھی فریق بنایا ہے۔ 
پرویز الٰہی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ رانا ثنااللہ نے سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے، رانا ثنااللہ کا دھمکی آمیز بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
سپریم کورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے جس پر جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج ہی سماعت کرے گا۔

مصنف کے بارے میں