شیخ رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے درخواست دائر کر دی

شیخ رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے درخواست دائر کر دی

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پوری دنیا میں 9 ملین اوورسیز پاکستانی ہیں، سپریم کورٹ حکومت کو اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کیلئے اقدامات کا حکم دے اور الیکشن ایکٹ کی شق 94 میں کی گئی ترمیم غیرآئینی قرار دے۔
شیخ رشید نے درخواست میں کہا ہے کہ مقننہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کرنے کا کہا ہے حالانکہ پائلٹ پراجیکٹس معاشی یا کمرشل معاملات میں کئے جاتے ہیں جبکہ آرٹیکل 218کے تحت الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ صاف شفاف انتخابات کروائے۔ 
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو 3 ماہ ہوگئے ہیں نواز شریف کیوں نہیں آ رہے؟ ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جا رہا ہے، نومبر تک الیکشن میں جانا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں