بیرون ملک سے دھمکیاں مل رہی ہیں، ہر حال میں عمران خان کے ساتھ ہوں: ایم پی اے عمرفاروق کا دعویٰ 

بیرون ملک سے دھمکیاں مل رہی ہیں، ہر حال میں عمران خان کے ساتھ ہوں: ایم پی اے عمرفاروق کا دعویٰ 
سورس: File

لاہور : پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی عمر فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ بیرون ملک سے فون کالز آ رہی ہیں کہ پرویز الہی کو ووٹ دیا کہ آپ کی فیملی کی خیر نہیں ۔ 

ایم پی اے عمر فاروق نے کہا کہ پی پی 106 سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے  عمرفاروق کا ویڈیو پیغام  منظر عام پر آیا کہ  رات سے  مختلف میسجز  بیرون ملک کے نمبر سے آرہےہیں ۔  کہاجارہاہے کہ اگر آپ نے پرویزالہی کو ووٹ دیا تو اپکی فیملی کی خیر نہیں۔

انہوں نے کہاکہ رات سے جو عمل  شروع کیا ہوا اس کی مذمت کرتاہوں ۔ پیسوں کی آفرز کی جارہی ہے ۔ ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے آج بھی انکے ساتھ کھڑے ہیں ،پیسے کی لالچ ہے نہ ہی اپنی جان کی پروا ہے۔

مصنف کے بارے میں