گوادر میں دہشتگردوں کی پاک بحریہ کے اہلکاروں پر فائرنگ، 2اہلکار شہید 3زخمی

گوادر میں دہشتگردوں کی پاک بحریہ کے اہلکاروں پر فائرنگ، 2اہلکار شہید 3زخمی

جیونی: گوادر کے قریب پاک بحریہ کی گاڑی پردہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید جب کہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔


ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گوادر کے علاقے جیونی میں دہشتگردوں نے پاک بحریہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شر پسند عناصر کی ایسی کارروائیوں سے ہمارے ارادے پست نہیں بلکہ اور بھی آگےبڑھیں گے. وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعاکرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہمارے عزم اور جاری جنگ کو کمزور نہیں کرسکتے،ہماری فوج نے ملک کی سلامتی اور امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور امن کو یقینی بنایا لہذا دشمن کو بلوچستانکی ترقی میں ہر گز رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

دوسری طرف وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نے پاک بحریہ کی گاڑی پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن دشمن بزدلانہ کارروائیوں سے ہم نہیں ڈرنےوالے اور نہ ہی ہمارے حوصلے پست ہونگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں