شاہینوں کی وطن واپسی ، وزیراعلٰی پنجاب ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے

شاہینوں کی وطن واپسی ، وزیراعلٰی پنجاب ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے

لاہور: بھارت کودھول چٹانے کے بعد شاہینوں کی وطن واپسی کے موقع پر لاہور میں ان کے استقبا ل کی تیاریاں جاری ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کھلاڑیوں کے استقبال کے لئے لاہور ائرپورٹ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے شاہینوں کے استقبال کے لئے لاہور میں تیاریاں عروج پر ہیں ، 4چمپیئنز رات2بجے اماراتی ائرلائن کے ذریعے لاہور ائر پورٹ پر پہنچیں گے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے خصوصی استقبال کی تیاریاں کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہ وہ خود ائرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کریں گے،جاندار ایکشن سے دل گرمانے والے حسن علی رات 2 بجے لاہور پہنچیں گے حسن علی کیساتھ فہیم اشرف ، بابر اعظم اور احمد شہزاد شامل ہیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیپمیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز کے بڑے مارجن کیساتھ عبرتناک شکست سے دوچار کیا ہے جس کے بعد پاکستان میں ہر طرف  جشن کا سماں ہے ۔ جبکہ بھارت میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا اپنے کھلاڑیوں کو کوس رہا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں