وطن واپسی پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال

وطن واپسی پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال

کراچی : چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم کو عبرت ناک شکست دینے والے قومی ٹیم کےکپتان سرفراز احمد کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال ۔سرفراز احمد نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ کےباہرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےہرشعبےمیں اچھی کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سےٹیم کی فتح ہوئی۔ لڑکے جس طرح کھیلے ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، یہ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا اشارہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پہلے میچ میں لڑکے بہت دباؤ میں آگئے تھے۔ٹیم انتظامیہ مینجمنٹ نے بہت محنت کی اور ٹیم نے کم بیک کیا۔سینئرزنے زبردست پرفارم کیا،آنے والے وقت میں مزید اچھی پرفارمنس دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد ہماری فیلڈنگ، بیٹنگ، بولنگ سب میں بہتری آئی۔اچھی بات ہے کہ عوام ٹیم کو بہت زیادہ سپورٹ کرتی ہے، زیادہ سے زیادہ کوشش کررہے تھے کہ سوشل میڈیا سے دور رہیں۔

سرفراز احمد اور رومان رئیس  کراچی پہنچےجہاں تو  ان کا بھی کا شاندار استقبال کیا گیا۔کپتان سرفرازاحمد اور رومان رئیس ایئرپورٹ لاؤنج سے باہر آئے تو گورنر سندھ زبیر احمد اور میئر کراچی وسیم اختر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے ۔پھولوں کے ہار پہنائے اور اجرک پیش کی گئی۔ ا س موقع پر صوبائی وزیر کھیل اور دیگر وزرا موجود تھے۔

قومی ہیرو کو دیکھ کر ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔لوگوں نے قومی ہیروز کے ساتھ تصاویر بنوائیں او رسیلفیاں لیں۔اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کامیابی پر اللہ کا شکر ہے، بھارت کے خلاف فتح قوم کی دعاؤں اور ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے۔سرفرازاحمدکے ساتھ ان کے اہل خانہ بھی ان کے ساتھ کراچی پہنچے ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر استقبال کے لیے آئےگورنر سندھ نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فخرکی بات ہےکہ چیمپئنز ٹرافی پوری قوم کے لئے رمضان کاتحفہ ہے، کراچی کاکھلاڑی قومی ٹیم کی قیادت کررہاہے۔محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی وجہ سےقومی ٹیم کانیاٹیلنٹ سامنےآیا،پی ایس ایل کااگلافائنل کراچی میں ہوگا، اگرنہیں ہواتم ہم چھین کرلیں گے۔

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کاجوان کپتان ہےہم کپتان کولینےآئےہیں،ہرکھلاڑی نےاپنی صلاحیت کےمطابق کارکردگی دکھائی۔ابھی کھلاڑیوں کومزیدکارکردگی دکھانی ہے۔بعد ازاں کپتان سرفراز احمد ایئرپورٹ سے گاڑی میں اپنے گھر بفرزون پہنچے تو قومی ہیرو پر گل پاشی کی گئی۔

اس موقع پر محلے میں جشن کا سماں تھا، سرفراز احمد کے گھر پر مداحوں کا سمندر امڈ آیا۔ مداح کپتان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے چھتوں تک پر موجود تھے۔

پشاورایئرپورٹ کےباہرمداحوں کی بڑی تعدادموجود ہے۔فخرزمان کےساتھ مداحوں نےسلفیاں لیں۔شاداب خان راولپنڈی عمادوسیم اسلام آباد اور حارث سہیل سیالکوٹ پہنچ گئے۔

جبکہ چیمپئیز ٹرافی میں بھارت کو چاروں شانے چت کرنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم، حسن علی، احمد شہزاد اور فہیم اشرف دبئی سے لاہور ائیرپورٹ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال وی آئی پی لاؤنچ میں پنجاب کے صوبائی وزرا رانا مشہود، مجتبیٰ شجاع اور علی رضا گیلانی سمیت اہم حکومتی شخصیات نے کیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے تاہم ائیرپورٹ کے باہر موجود شائقین کرکٹ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ایئرپورٹ کے لاؤنچ میں جا پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان ٹیم کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔