"ہم عرب ریاستوں سے مذاکرات نہیں کریں گے": قطری وزیرخارجہ

دوحہ:قطر کے وزیر خارجہ شیخ عبدالرحمان آلثانی نے کہا ہے کہ اقتصادی اور سفارتی تعلقات توڑنے والے عرب ممالک جب تک اپنے اقدامات واپس نہیں لیتے ہیں،اس وقت تک ان سے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔انھوں نے قطر کے داخلی امور کے بارے میں مذاکرات کے امکان کو بھی مسترد کردیا ہے۔

دوحہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قطر کے وزیر خارجہ شیخ عبد الرحمان آل ثانی کا کہنا تھا کہ قطر محاصرے میں ہے،اس لیے کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔عرب ممالک نے مذاکرات کے آغاز کے لیے ناکا بندی ختم نہیں کی ہے۔ان سے غیر متعلق کسی اور موضوع کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ قطر کو ابھی تک سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے کوئی مطالبہ موصول نہیں ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو قطراشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے ایران سمیت دوسری ریاستوں پرانحصار کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں