وزیراعظم محمد نواز شریف کی جیوانی کے قریب پاک بحریہ کے عملہ پر دہشتگرد حملہ کی شدید مذمت

وزیراعظم محمد نواز شریف کی جیوانی کے قریب پاک بحریہ کے عملہ پر دہشتگرد حملہ کی شدید مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف نے جیوانی کے قریب پاک بحریہ کے عملہ پر دہشتگردی کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے دہشتگرد حملہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار اور زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دلیر سیکورٹی عملہ کی بے شمار قربانیوں نے صوبے میں امن کو یقینی بنا دیا ہے، ہم دشمن کو بلوچستان میں جاری بے مثال ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم نے پاک بحریہ کے عملہ پر حملہ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے جوانوں کی روحوں کے ابدی سکون کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی شہداءکے اہل خانہ کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔