چین اور روس کے مابین تیز رفتار ریل کار کا معاہدہ ، منصوبہ کی لمبائی 7000کلومیٹرہے

چین اور روس کے مابین تیز رفتار ریل کار کا معاہدہ ، منصوبہ کی لمبائی 7000کلومیٹرہے

بیجنگ:چین اور روس کے مابین تیز رفتار ریل کار کا معاہدہ طے پا گیا جس کی لمبائی 7000کلومیٹر ہے لیکن تعمیراتی حوالے سے معاہدے پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا ہے ، معاہدے کے مطابق دو روسی شہروں کیلئے تیز رفتار ریل کا ر کا معاہدہ طے پایا ہے ۔

چینی میڈیا کے مطابق چین کی کی چائنا ریلوے گروپ لمیٹیڈ(سی آر جی)اپنے روسی ہم منصوب کے ساتھ مفاہمتی یاداشت نے ایم او یو پر دستخط کئے ۔ معاہدے کے مطابق دو روسی شہروں کیلئے تیز رفتار ریل کا ر کا معاہدہ طے پایا ہے ۔اس منصوبے کے تحت ر وس کے دو شہروں کو تیز رفتار ٹرین کے ذریعے ملایا جائے گا ، یہ منصوبہ بیجنگ اور ماسکو کو تیز رفتار ذرائع آمدورفت کے ذریعے تیزی کے ساتھ نزدیک لانے والے منصوبہ کے اقدام کی طرف پہلا قدم ہے ۔

اس منصوبہ کی کل لمبائی 7000کلومیٹر اور اس کی لاگت کا تخمینہ 230بلین ڈالر لگایا گیا ہے ۔ یہ معاہدہ چینی کمپنی سی آر جی اور روسی کمپنی اُرل ہائی سپیڈ کمپنی کے مابین طے پایا لیکن ابھی تک اس کا تعمیراتی کام شروع کرنے کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا ہے ۔ ایکسپو میں 74سے زائد ممالک کی جانب سے شرکت کی جس میں سے 23ممالک وہ ہیں جو ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کے ذریعے چین کیساتھ ملے ہوئے ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.