افغانستان: مسلح افراد کی فائرنگ سے 8 افغان سیکیورٹی گارڈز ہلاک

افغانستان: مسلح افراد کی فائرنگ سے 8 افغان سیکیورٹی گارڈز ہلاک

کابل: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے پروان میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 8 افغان سیکیورٹی گارڈز کو ہلاک کر دیا ہے۔ ترجمان وحیدہ شاہکار نے کہا میں پیر کو رات گئے پیش آنے والے واقعے میں 2 گارڈز زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی گارڈز کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بگرام ایئر بیس پر اپنی ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے۔

یاد رہے کہ بگرام ایئربیس افغانستان میں امریکا کی مرکزی فوجی بیس ہے۔ تاحال واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ رواں ماہ کے آغاز میں دارالحکومت کابل میں جرمن سفارت خانے کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 90 سے زائد افراد ہلاک اور 400 زخمی ہوگئے تھے.

اس وقعے کی بھی افغان طالبان سمیت کسی بھی تنظیم نے  ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں