چیمپینز ٹرافی کے ہیرو حسن کا گوجرانوالہ کے شہریوں نے کا والہانہ استقبال کیا

 چیمپینز ٹرافی کے ہیرو حسن کا گوجرانوالہ کے شہریوں نے کا والہانہ استقبال کیا

 گوجرانوالہ : چیمپینز ٹرافی جیتنے کے بعد ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اور گولڈن بال ایوارڈ حاصل کرنے والے حسن علی گھر پہنچے تو گوجرانوالہ کے شہریوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ شائقین سلیفیاں بناتے رہے،اہل محلہ نے ان کو کندھوں پر بٹھا کر پاکستان زندہ باد حسن علی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ حسن علی کے والد بھی پرجوش دکھائی دئیے نعرے لگاتے رہے اور حسن علی کی کارکردگی کو خوب سراہا۔


حسن علی نے اپنے گھر میں جانے سے پہلے کرکٹ گرو کے گھر گئے۔  اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گیے تھے۔ افطار کے بعد حسن علی اہلیان علاقہ سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپینز کا چیمپین بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے حسن علی گوجرانوالہ اپنے گھر پہنچے تو ان کا اہل محلہ اور شائقین کرکٹ نے والہانہ استقبال کیا،اہل محلہ نے ان کو کندھوں پر بٹھا کر پاکستان زندہ باد حسن علی زندہ باد کے نعرے لگائے۔حسن علی کے والد بھی پرجوش دکھائی دئیے نعرے لگاتے رہے اور حسن علی کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

حسن علی نے اپنے گھر میں جانے سے پہلے کرکٹ گرو کے گھر گئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گیے تھے، افطار کے بعد حسن علی اہلیان علاقہ سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

نیوویب ڈیسک< News Source