کراچی،مختلف علاقوں میں غیراعلانی لوڈشیڈنگ جاری

کراچی،مختلف علاقوں میں غیراعلانی لوڈشیڈنگ جاری

کراچی: مختلف علاقوں میں بجلی کی بدترین غیراعلانی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بوندا باندی کے باعث مختلف علاقوں کے فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے بعد سیاب تک مختلف علاقوں میں بدترین غیر اعلانی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ٹرپ ہونیوالے فیڈرزکی مرمت نہ ہونے سے متاثرہ علاقوں میں رات ایک بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

سحری کے اوقات میں گولیمار، کیماڑی، موسی کالونی، لیاقت آباد سی ون ایریا، لیاقت آباد ڈاکخانہ، ملیر، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی، ابراہیم حیدری، نیوکراچی، سرجانی میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔دیگر متاثرہ علاقوں میں ماڑی پور، گلستان جوہر، گلشن اقبال ،لیاری، اورنگی ٹاون، بلدیہ ٹاون، کورنگی، ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقے ملیر، طارق بن زیاد سوسائٹی ، کریم آباد، ایف بی ایریا گلشن اقبال بلاک ون اور 13 ڈی ون شامل ہیں۔دوسری طرف ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ہونے والی فنی خرابی کوچیک کیاجارہاہے۔


#/S

مصنف کے بارے میں