میری صحت کا راز سبزیاں کھانا اور ایکسر سائیز کرنا ہے، سلمان خان

میری صحت کا راز سبزیاں کھانا اور ایکسر سائیز کرنا ہے، سلمان خان

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان زندگی کی 50 سے زائد بہاریں دیکھنے کے باوجود نوجوان اور پرکشش دکھائی دیتے ہیں۔ سلمان خان کی صحت اور ان کے لچکدار جسم کے دیوانے نہ صرف ان کے مداح ہیں بلکہ ہریتھک روشن اورارجن کپور جیسے اداکار بھی ان کے صحت مند جسم کی تعریف کرتے ہیں۔ بالی وڈ اداکار نہ صرف سلمان خان کی صحت کی تعریف کرتے ہیں بلکہ وہ یہ بات بھی تسلیم کرتے ہیں کہ جسم کو ان کی طرح بنانا آسان نہیں۔

یہی سوال بالی وڈ لائف نے بھی سلمان خان سے کیا جنہوں نے اس کا بہت ہی سادہ جواب دیا جسے سن کر دبنگ ہیرو کے کروڑوں مداح چونک گئے۔ سلمان خان نے اپنی صحت کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ سبزیاں بہت کھاتے ہیں اور ایکسر سائز کرتے ہیں-

انہوں نے مزید کہا کہ گوشت اور مچھلی کے علاوہ ہر چیز کھاتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مچھلی، گوشت اور سی فوڈ میں کولیسٹرول زیادہ ہوتا ہے اس لئے وہ سبزیاں بہت کھاتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں بھوک لگتی ہے اور جب وہ کچھ کھانا چاہتے ہیں تو جو بھی چیزیں گھر میں موجود ہوتی ہیں انہیں مکس کر کے کھا لیتے ہیں جسے وہ مِکسچر کہتے ہیں۔

ایکسر سائیز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ یومیہ صرف 20 سے 30 منٹ جِم جاتے ہیں لیکن جب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ عمر رسیدہ ہو رہے ہیں وہ جِم کو زیادہ وقت دیتے ہیں۔ سلمان خان کی صحت کا بس اتنا ہی راز ہے کہ وہ مچھلی اور گوشت کے بجائے سبزیاں کھاتے ہیں اور ایکسر سائیز کے لیے وقت نکالتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں