جے آئی ٹی جیسے سوال پوچھے گی ویسے جواب دوں گا، رحمان ملک

جے آئی ٹی جیسے سوال پوچھے گی ویسے جواب دوں گا، رحمان ملک

اسلام آباد:سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ان کے جیسے سوال کرے گی وہ ویسے ہی جواب دیں گے۔


گزشتہ روز اسلام آباد میں سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے برطانیہ سے وطن واپس پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 جون کو وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پر ہی تفصیلات منظرعام پرلائیں گے، دیکھنا یہ ہو گا کہ جے آئی ٹی ان سے کیا سوالات کرتی ہے، جے آئی ٹی جیسے سوال پوچھے گی ویسے جواب دیں گے۔

دوسری جانب رحمان ملک کاچیمپئینز ٹرافی کی جیت پر کہا کہ قومی ٹیم کے فائنل جیتنے پر بہت خوشی ہے جب کہ گرین شرٹ نے ہر اس ٹیم کو ہرایاجسے ہر پاکستانی ہرانہ چاہتا تھا۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نواز شریف کے خلاف گواہی کے لیے سینیٹر رحمان ملک کو طلب کیا ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.