ڈان نیوز پیپر لیکس سکینڈل کا معاملہ ،راؤ تحسین نے عدالت کا درواز کھٹکھٹا دیا

ڈان نیوز پیپر لیکس سکینڈل کا معاملہ ،راؤ تحسین نے عدالت کا درواز کھٹکھٹا دیا

اسلام آباد: وزیراعظم کے سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین نے عدالت کا درواز کھٹکھٹا دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ سے ڈان لیکس کی رپورٹ دلوانے کی استدعا کر دی۔انہوں نے د رخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ نے کیریئر داغدار کردیا لیکن ابھی تک کاپی نہیں دی گئی۔درخواست میں وفاق ، سیکرٹری اطلاعات ، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری وزیر اعظم کو فریق بنایا گیا ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست وصول کر لی ہے۔


تفصیلات کے مطابق  پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین نے اپنے خلاف الزامات کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست وصول کر لی ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ حاصل کرنا میرا حق ہے ،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ نے میرا کیریئر داغ دار کیا اور ذمہ دار ٹھرایا مگر رپورٹ کی کاپی ابھی تک نہیں دی گئی ۔درخواست کے متن میں مزید درج کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ حکم جاری کرے تاکہ انکوائری رپورٹ کی کاپی مل جائے۔

یاد رہے کہ درخواست میں وفاق ، سیکرٹری اطلاعات ، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری وزیر اعظم نواز شریف کو فریق بنایا گیا ہے ۔ڈان نیوز پیپرز والے معاملے پر کمیشن سے رجوع کیا مگر انکوائری رپورٹ کی کاپی نہیں ملا۔سابق پی آئی او رائو رائو تحسین نے وسیم سجاد ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کر دی ہے۔چھ ، سات اور آٹھ فروری کو میڈیا پر خبر آئی کہ ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ جاری کی جا چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

نیوویب ڈیسک< News Source