بدبخت بیٹے نے عید کے کپڑے نہ دلانے پر بوڑھی والدہ کو قتل کرڈالا

بدبخت بیٹے نے عید کے کپڑے نہ دلانے پر بوڑھی والدہ کو قتل کرڈالا

دادو: تحصیل جوہی کے نواحی گاؤں میں بدبخت بیٹے نے اپنی والدہ کو کلہاڑیوں کے وار کرکے مار ڈالا. لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، 70 سالہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گھریلو ناچاقی پر بیٹے نے ماں کو قتل کیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ  دادوتحصیل جوہی کے نواحی گاؤں محبت لونڈ میں پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق عید کے کپڑے نہ دلانے پر بدبخت بیٹے نے ضعیف ماں کو قتل  کیا، 70 سالہ والدہ کو موت کے گھاٹ اتار کر بد قسمت بیٹے نےجنت اپنے ہاتھوں سے برباد کر لی۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم فرار ہو گیا۔

اسی طرح کا ایک واقعہ رواں ماہ ملتان میں بھی پیش آچکا ہے جب تھانہ مخدوم رشید کے علاقے رحمان ٹاؤن کی رہائشی 50 سالہ خاتون کوثر بی بی کو اس کے اپنے ہی بیٹے کامران نے شک کی بنیاد پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

اہل علاقہ کے مطابق کوثر بی بی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔قتل کے بعد ملزم کامران فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں