فائنل کی جیت پر گوروں نے بھی بھارتی کو ذلیل و رسوا کر دیا

فائنل کی جیت پر گوروں نے بھی بھارتی کو ذلیل و رسوا کر دیا

لندن:آئی سی سی چیمپنیز ٹرافی 2017ء کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تو پاکستانیوں نے لندن کو لاہور بنا دیا اور وہاں کے گورے

بھی ان کے رنگ میں ایسے رنگے کہ جہاں بھی موقع ملا بھارتیوں کو چھیڑنے سے باز نہ آئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک ریسٹورنٹ میں کھڑے برطانوی افراد پاکستان کی جیت پر خوشی مناتے ہوئے ڈانس کر رہے ہیں مگر ساتھ ہی بیٹھ ایک بھارتی شہری انتہائی غم و غصے میں مبتلا ہے اور یہ سب برداشت کرنے پر مجبور بھی ہے۔

برطانوی شہری ڈانس کرنے کیساتھ ساتھ اس بھارتی کیساتھ چھیڑ خانی بھی کرتے رہے اور بالآخر وہ بھی اپنی ٹیم کی طرح میدان چھوڑ کر بھاگ نکلا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں