میچ کے بعد محمد عامر کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا

 میچ کے بعد محمد عامر کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا

لندن : چیمپننز ٹرافی کے فائنل نے کرکٹ شائقین کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے ۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی جیت کے بعد جہاں جشن منایا گیا وہیں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ ملانے کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ہاتھ ملا رہے ہیں ۔
تاہم ان تصویروں میں ایک خاص تصویر محمد عامر اور ویرات کوہلی کے آپس میں ہاتھ ملانے کی ہے جس میں محمد عامر کی ویرات کوہلی سے ہاتھ ملاتے ہوئے چہرے کے تاثرات کی تصویر وائرل ہو گئی ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتاہے کہ عامر کوہلی طنزیہ انداز میں آﺅٹ کرنے پر معافی مانگ رہا ہو ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔