پنجاب بھر میں چھاپے،1711 دکاندار اشیاء مہنگی بیچتے ہوئے پکڑے گئے

پنجاب بھر میں چھاپے،1711 دکاندار اشیاء مہنگی بیچتے ہوئے پکڑے گئے

لاہور: وزیراعلی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گراںفروشی کے خلاف مہم میں تیزی آگئی ہے 1711دکاندار اور تاجر اشیاء مہنگی بیچتے ہوئے پکڑے گئے۔302دکانداروں اور تاجروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔گرانفروشی پر168ایف آئی آر درج،182تاجردکاندار گرفتارکر لئے گئے۔محکمہ انڈسٹریز،پرائسز،ویٹ اینڈ میئرز(IPWM)کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزی،ملاوٹ،ناپ تول میں کمی اور دیگر قانونی بے ضابطگیوں کا ارتکاب کرنے والوں تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

حکومت پنجاب کے مقرر کردہ 1766پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے صوبہ بھر میں 2003مارکیٹوں کی چیکنگ کی اور مختلف دکانوں اور سٹالز وغیرہ پر11836چھاپے مارے گئے۔چیکنگ کے دوران1711گرانفروش جبکہ دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث9افراد پائے گئے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے گراں فروشی اور دیگر بے ضابطگیوں پرکارروائی کرتے ہوئے17لاکھ90ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔168تاجروں کے خلاف ایف آئی درج کی گئی۔

182تاجروں اور دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سب سے زیادہ1580چھاپے مارے گئے جبکہ فیصل آبادمیں سب سے زیادہ2لاکھ96ہزار سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔رحیم یار خان میں1 لاکھ87ہزار اور لاہور میں1 لاکھ9ہزار جرمانہ وصول کیا گیا۔گزشتہ روز صوبہ بھر میں اوزان وپیمائش کی چیکنگ کے لئے 3044چھاپے مارے گئے،134تاجروں اور دکانداروں کو ناپ تول میں کمی کا مرتکب پاکر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں