بلو چستان یو نیو رسٹی کی طلبا تنظیموں کایونیو رسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی کیمپ

 بلو چستان یو نیو رسٹی کی طلبا تنظیموں کایونیو رسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی کیمپ

کوئٹہ:  بلو چستان یو نیو رسٹی کی طلبا تنظیموں کایونیو رسٹی انتظامیہ اور فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی کیمپ کو ایک ماہ سے زائد کا عر صہ گزر گیا لیکن حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے۔طلبا نے عید کے بعد احتجاجی کیمپ اسلام آباد منتقل کر نے کی دھمکی دے دی ۔


ماہ صیام اور شدید گر می میں42روز سے سراپا احتجاج یہ ہیں بلو چستان یونیو رسٹی کے طلبا  جو یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف کو ئٹہ پر یس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے بیٹھے ہیں۔

طلبا کا کہنا ہے کہ جب تک یونیو رسٹی کی فیسوں میں بے تحاشا اضا فے کو ختم کر کے معمول پر نہیں لایا جا تااحتجاج جا رہے گا ۔ طلبا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جعلی ڈگر یوں کے اجرا پر یو نیو رسٹی انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئے  جبکہ یو نیو رسٹی کی نشستوں میں بھی آبا دی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔طلبا کا کہنا تھا کہ اگر عید تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو احتجاجی کیمپ اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا۔

نیوویب ڈیسک< News Source