مسجد نبوی، شہری دفاع کی ہنگامی ٹیمیں زائرین کی خدمت کے لیے تیار

مسجد نبوی، شہری دفاع کی ہنگامی ٹیمیں زائرین کی خدمت کے لیے تیار

مدینہ منورہ: سعودی شہری دفاع کے ادارے میں ’’جان بچانے اور انخلاء‘‘ ٹیم جدید ترین آلات اور سامان کے ساتھ زائرین کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار اور مختلف سرگرمیوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔


شہری دفاع کی ہنگامی ٹیمیں گزشتہ10 برس سے مسجد نبوی میں سرگرمیوں اور زائرین کے لیے امدادی خدمات میں حصہ لے رہے ہیں۔ٹیم کے سارجنٹ فیصل بافقیہ نے کہا ہے کہ ہم یہاں مسجد نبوی میں بطور ٹیم کام کر رہے ہیں۔ ہماری موجودگی کا مقصد ہنگامی حالت میں لوگوں کی یا پھر عمر رسیدہ افراد کی منتقلی کو یقینی بنانا ہے۔

اس حوالے سے شہری دفاع کی فورس ، حج و عمرہ سیکیورٹی فورس اور وازرت صحت کے درمیان مکمل کوآرڈی نیشن ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک عظیم اعزاز ہے کہ ہم مسجد نبوی کے زائرین کے لئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور یہ ہمارے لیے کسی بھی دوسری چیز سے بڑھ کر ہے بالخصوص جب کہ آپ پوری دنیا سے آنے والے لوگوں کو خدمات فراہم کرنے میں مصروفِ عمل ہوں۔

رمضان مبارک میں سعودی شہری دفاع کی سیفٹی ٹیموں کی جانب سے معائنے کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے اور کوئی نقطہ یا تنصیب ایسی نہیں ہوتی جس کی جانچ سارجنٹ عبدالعزیز اور ان کے گروپ کی جانب سے نہ کی جاتی ہو۔اس حوالے سے سارجنٹ عبدالعزیز نے بتایا کہ شہری دفاع کے سیکٹر میں فرائض کی انجام دہی ایک بڑا اعزاز ہے۔ اللہ کے گھر اور مسجد نبوی شریف کا رخ کرنے والوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے واسطے یہ انسانیت کی خدمت ہے۔

شہری دفاع کا ادارہ اپنے سالانہ منصوبے پر پورے عزم کے ساتھ عمل درامد کرتا ہے۔ اس کے اہل کار اور ٹیمیں مسجد نبوی اور اس کے زائرین کے حوالے سے کسی بھی نا خوش گوار واقعے کے سدّباب کے لیے ہر وقت مستعد اور رہتی ہیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source